گلگت بلتستان

شگر: ہورچس کیساتھ محکمہ برقیات اور PHEحکام سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے

شگر(عابد شگری) یونین کونسل الچوڑی کے گاؤں ہورچس کیساتھ محکمہ برقیات اور PHEحکام سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں۔ ہورچس میں نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی۔ بجلی رات کو دو گھنٹے اور دن میں دو گھنٹے دیا جاتا ہے جبکہ باقی بیس گھنٹے لائٹ غائب جبکہ پانی کی حصول کیلئے خواتین کو کوسوں دور دریا پر جانا پڑتا ہے۔ ہورچس سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل الچوڑی کے اہم گاوں ہورچس کیساتھ محکمہ برقیات اور پی ایچ ای کے حکام اور عملے انتہائی ہتک امیز اور سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتا آرہا ہے۔ سردیاں شروع ہونے سے اب تک رات میں دو اور دن میں دو گھنٹے بجلی دی جارہی ہے باقی بیس گھنٹے لائٹ غائب رہتے ہیں۔ جبکہ محکمہ پی ایچ ای کے ہورچس کیلئے دو عملے تعینات تھا لیکن نا معلوم وجوہات پر ان دونوں کو ہورچس سے الچوڑی سنٹر لے گیا ہے۔ اس وقت ہورچس میں پائپ لائنوں کو درست کرنے کیلئے کوئی ذمہ دار موجود نہیں۔ پانی کی لائن جگہ جگہ سے برف کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں ان کی مرمت اور دیکھ بال کیلئے کوئی بھی موجود نہیں۔ خواتین کوسوں دور دریا سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ان لوگوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہورچس کیساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کی بازپرس کیا جائے جبکہ فوری طور پانی اور بجلی کی نظام کو درست کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button