شگر، کوتھنگ کے لئے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز فراہم کر نے سے مسائل ہو گئے

شگر، کوتھنگ کے لئے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز فراہم کر نے سے مسائل ہو گئے

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابد شگری) ممبر صوبائی اسمبلی عمران ندیم نے کوتھنگ میں بجلی ٹرانسمیشن لائن کیلئے کھمبے فراہم کرکے کوتھنگ کے عوام کے دل جیت لئے۔کھمبے کی فراہمی سے کوتھنگ عوام کا درینہ مطالبہ حل ہوگیا۔شگر سنٹر کے یونین کونسل مرہ پی اورشگر کے ابتدائی گاؤں کوتھنگ کے عمائدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوتھنگ گاؤں کے کچھ حصے اس دور میں بھی بجلی سے محروم ہیں۔تاہم پی پی کے رکن اسمبلی عمران ندیم نے حالیہ الیکشن میں کوتھنگ کے لوگوں سے وعدہ کیا ہوا تھا کہ وہ الیکشن جیتنے کی صورت میں عوام کا درینہ مطالبہ بجلی کی فراہمی کیلئے کوتھنگ میں کھمبے نصب کرائیں گے ۔ان کی ہدایت پر ٹھیکیدار نے کھمبے گاؤں میں پہنچانا شروع کردیا ہے ہم اہلیاں کوتھنگ عمران ندیم کی اس اقدام کو سراہتے ہیں اور وعدہ بنھانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں عوام کی فلاحی کاموں اور عوامی ترقیاتی کاموں کی جال بچھائیں گے۔اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے نبھائیں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔