مسلم لیگ ن ہنزہ کی نئی کابینہ کا اعلان، جان عالم صدر برقرار، امین خان ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری نامزد

مسلم لیگ ن ہنزہ کی نئی کابینہ کا اعلان، جان عالم صدر برقرار، امین خان ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری نامزد

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری سے جاری اعلامیے کے مطابق جان عالم بدستور ضلعی صدر ہنزہ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ معرو ف قانون دان امین خان ایڈوکیٹ (علی آباد ہنزہ ) جنرل سیکریٹری ،حکیمہ سلطانہ صدرخواتین ونگ ہنزہ ،حیدرطائی (گوجال گرچہ )سینئر نائب صدر ،صوبیدار (ر) گلسمبر خان (خانہ آباد شیناکی ) نائب صدر ،رحمت علی ڈپٹی جنرل سیکریٹی ،نمبردار اجلال حسین جوائنٹ سیکریٹری ،جبکہ محمد ریاض کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے عرفان کریم (علی آباد ہنزہ) کو یوتھ ونگ ضلع ہنزہ جبکہ رحمت کریم کو جنرل سیکریٹری بنائے جانے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ باقی عہدیداروں کا انتخاب اور مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی تنظیم سازی بہت جلد کی جائے گی واضح رہے کہ ضلع ہنزہ اور نگر کو الگ الگ اضلاع بنائے جانے کے بعد سابقہ ضلعی عہدیدار سابقہ ضلعی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور نئے اضلاع کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے کے بعد دونوں اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا گیا ہنزہ میں تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا ہے جبکہ ہنزہ میں مکمل تنظیم سازی اور ضلع نگر میں تنظیم سازی سمیت خواتین ونگ کے عہدوں کا اعلان بہت جلد متوقع ہیں ۔

 

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔