سیاستگلگت بلتستان

مسلم لیگ ن ہنزہ میں بغاوت، پارٹی عہدوں کے حوالے سے صوبائی سیکریڑٹ کا فیصلہ مسترد، صوبائی قیادت کو تین دن کا مہلت

ہنزہ (اجلال حسین، رحیم امان، اکرام نجمی)
پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کا ایک ہنگامی اجلاس جاوید اقبال کے زیر صدارت مسلم لیگ سیکریڑٹ ہنزہ میں منعقد ہوا جس میں پارٹی عہدہ داروں کے علاوہ پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ضلع میں پارٹی عہدوں کے حوالے سے صوبائی سکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز اور ضلعی صدر جان عالم اور نو منتخب کابینہ پر عدم اعتماداور صوبائی سیکریٹریٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ایک مشترکہ قرارداد پیش کیا گیا اور صوبائی قیادت کو تین دن کا مہلت دیتے ہوئے صوبائی قیادت سے پارٹی عہدوں کے حوالے سے جاری بیان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

 اس اہم اور ہنگامی اجلاس میں جاوید اقبال صدر مسلم لیگ ن ،سلمان علی نائب صدر یوتھ ونگ ،علی پنو صدر یوتھ ونگ ،نمبردار مجیدخان ،محمدشاہ کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔

PML N HUNZA

قراراد اد میں کہا گیا ہے کہ یہ اخباروں میں شائع پریس ریلیز پارٹی مفادات کے خلاف سازش اور ہنزہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ مسلم لیگ ن ہنزہ قائد پاکستان جناب محمد نواز شریف کو مطلع کرتے ہیں کہ اس طرح کے غیر قانونی غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور عہدہداروں نے پاکستان مسلم لیگ ن کا جھنڈا ہنزہ میں گاڈ کر میر غضنفر علی خان کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج ہنزہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور قائد کی جانب سے ہنزہ کو الگ ضلع بنانے اور رانی عتیقہ کو خواتین کا سیٹ دینے اور میر غضنفر علی خان کو گورنر گلگت بلتستان بنانے کے بعد متوقع الیکشن میں ن لیگ کو شکست دینے کی سازش ہے ۔

تمام کارکنان اور عہدہداران کی رائے لیے بغیرجن کا پارٹی میں کوئی خدمات نہیں انکو عہدے دینا ناقابل قبول ہے اور مسلم لیگ ن ہنزہ سکریٹریٹ اس قدم کی بھرپور مذمت کے ساتھ ساتھ اس کو مشترکہ طور پر مسترد بھی کرتے ہیں۔ اگر صوبائی قیادت نے تین دن کے اندر اندر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ ضلعی سکریٹریٹ ہنزہ میں ن لیگ کا کنونشن بلاکر ضلعی عہدہداروں کا اعلان جمہوری طریقے سے کریگا۔ ہم حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہم گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ،ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ اور صدر ضلع ہنزہ جاوید اقبال کے قیادت میں ہنزہ کو مثالی ضلع بنانا چاہتے ہیں ہم اس موقعے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے عطا آباد جھیل پر 27میگا واٹ بجلی کے منصوبے کی منظوری پر قائد ن لیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button