گلگت بلتستان

ہنزہ : بااثر افراد کودی گئی بجلی کی اسپیشل لائین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ہنزہ آل پارٹیز

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) مختلف سیاسی و سماجی نمائندوں کا اجلاس، ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ محکمہ برقیات کی جانب سے بااثر شخصیا ت کو بجلی کی اسپیشل لائن سےنوازنے پرغور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ہنزہ آل پارٹیز کے کو آرڈینیٹر دینار خان نے کی۔ اس موقع پر سول انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے عملے کی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات جس میں بااثر افراد کو بجلی کی اسپیشل لائین دینے کے خلاف کاروائی عمل میں لایا جائے۔ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی اسپیشل لائین کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ اجلاس میں مزید کہا کہ انتظامیہ حکومتی رٹ قائم کرنے اور تمام شہریوں کو یکساں حقوق فراہم کرنے کیلئے اپنا قانونی ذمہ داری پوری کرے بصورت دیگر عوام ایسے عناصر کا محاسبہ کرنے کا اپنا حق ااستعمال کرے گی۔ اجلاس میںآرڈینیٹر کے علاوہ آمین خان ایڈوکیٹ جی ایس پی ایم ایل ن ہنزہ، سلمان علی یوتھ ونگ صدر پی ایم ایل، حاجی جان پی ٹی آئی، چلس خان ، محبوب عالم ، ریاض منگول ، جمال کریم ، اجلاس حسین نمبردار ، اسلم خان نمبردار ، خوش آمدین صدر ٹرانسپورٹر ہنزہ نگر، فدا کریم نمبردار کے علاوہ دیگر سماجی حلقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button