سیاستگلگت بلتستان

صوبائی وزیر فرمان علی کا دورہ استور پر پیپلز پارٹی کی طرف سے واویلا بلا جواز ہے.ترجمان

گلگت۔(پ۔ر) صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی،ایکسائز و ٹٰیکسیشن فرمان علی کا دورہ استورسرکاری ادارو ں کے آفیسران سے ملاقاتیں اوراجلاس وزیر اعلیٰ کے ہدایات کے روشنی میں تھا۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے واویلا بلا جواز ہے. سابقہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سرکاری اداروں کو تبا ہ کر کے رکھ دیا گیا با لخصوص استور کو انتظامی طور پر اپاہیج بنا نے کے ساتھ سرکا ری اداروں میں بے جا مداخلت کے باعث استور کو عضومعطل بناکر رکھ دیا گیا پیپلز پارٹی کے ناکام نئے عہدیدار اخبارات میں زندہ رنہنے کے لئے صوبائی وزیر کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ان کے عوام دشمن بیا نات سے صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی ایکسائیزاینڈٹیکسیشن فرمان علی کے کار کردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا صوبائی وزیر نے ہمیشہ اپنے ما تحت اداروں کی کار کر دگی کو بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کیا ہے اور ملازمین کے محکمانہ کی زمہ داریوں کو چیک کرنا ان کے پرو ٹوکول میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ترجمان منسٹر لوکل گور نمنٹ ایل جی ایکسائز و ٹیکسین مظہر علی نے میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں کیا۔انتخابات میں بد ترین شکت کے بعد پی پی والے باولے ہو گئے ہیں۔عتیق الرحمن کا بیان صوبائی وزیر کے سرکاری زمہ داریوں میں مداخلت کی ناکام کو شش ہے۔ضلع استور کے عوام کو سیا سی یتیموں کے رحم و کرم پہ نہں چوڑا جا سکتا سابقہ نا اہل وزیر اور دیگر حکومتی عہدیداروں نے استور کو بے پناہ مسائل سے دو چار کیا اب ایسا نہیں ہوگا استور میں انتظامی رٹ کو ہر حال میں بحال رکھا جائیگا ۔سرکاری آفیسران اور ملازمین کو اپنی ڈیوٹی یقینی بنانی ہو گی کام چور اور غیر حاضرملازمین کو اب چپھنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button