ماحولگلگت بلتستان

چلاس: لاری اڈا چلاس شہر سے باہرمنتقل کردیاگیا، ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان نے افتتاح کیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) انتظامیہ اور بلدیہ چلاس کی کاؤش رنگ لے آئی ۔لاری اڈا چلاس شہر سے باہرمنتقل کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان نے نئے لاری اڈے کا افتتاح کیا۔ عوامی حلقوں کا خراج تحسین ۔ڈپٹی کمشنر دیامر کا نئے لاری اڈے کی ضروریات پو ری کر نے کیلئے ایک لاکھ نقد روپے دینے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ چلاس نے چلاس شہر سے لاری اڈے کو ائرپورٹ کے قریب منتقل کردیا ہے اس حوالے سے نئے اڈے کے مقام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان،اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز، چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر ،ٹریفک انچارج ثناء اللہ ،صدر بازار کمیٹی عبدالمالک سمیت سینکڑوں لو گوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

ADA

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کے ساتھ ہی اندرون شہر سے لاری اڈے کو شہر سے باہرمنتقلی ہر شہر میں کیا جاتارہاہے جس کے مثبت اثرت سے ہر فرد کو فائدہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں ٹریفک میں آئے روز اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے بازار میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا تھا۔ جس سے نجات کا واحد زریعہ لاری اڈے کی شہرسے منتقلی تھی ۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپوٹرز کو پابند کیا جائے گا کہ وہ لاری اڈے سے ہی تمام نالہ جات اور ملک کے دیگر شہروں کی طرف روانہ ہونگی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر خرم پرویز اور چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف دو دنوں میں لاری اڈے کو منتقل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے لاری اڈے کے لئے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا اور اسسٹنٹ کمشنر خرم پرویز کو ہدایات دی کہ وہ ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن سے مل کر لاری اڈے کی تمام ضروریات پوری کریں تاکہ لاری اڈے میں کسی کو کسی بھی طرح کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے خرم پرویز نے چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور کیش پرائس دینے کا بھی اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button