معیشتگلگت بلتستان

ہنزہ: بنکوں میں ودہولڈنگ ٹیکس کاٹنے پر عوام پریشان

ہنزہ ( اجلال حسین) گلگت بلتستان کے دیگر شیڈول بنکوں کی طرح ہنزہ نگرکے شیڈول بنکوں میں ودہولڈنگ ٹیکس کاٹنے پر عوام پریشان ہو گئے۔ عوام نے حکومت کی جانب سے نافذ ہونے والی ٹیکس پر اظہار تشویس کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ روپے کے عوض 6سو روپے غریب عوام کے اکاونٹ سے کاٹنا شروع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان۔ نہ صوبہ نہ اختیارات اور نہ وسائل مختلف ٹیکس کی نافذ سے عوام دکھی رہ گئے۔

عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کاٹنے والی ظلمانہ ٹیکس نے غریب عوام کو پریشان کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب ایک لاکھ روپے میں چھ سو روپے کاٹنے پر عوام نے شیڈول بنکوں سے اپنے مالیات کو اپنے قبضے میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دیگر حصوں میں تاجر وں اور دیگر حلقے مختلف طریقوں سے انکم کرنے والی مالیات سے صرف 1فیصد ٹیکس وصول کی جاتی جبکہ گلگت بلتستان کی محنت کش اور بے آئین سر زمین پر بسنے والی عوام سے 6فیصد ٹیکس لینا ظلم سے کم نہیں ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دینے سے پہلے ٹیکسوں کی نفاز کا خاتمہ نہ کرے تو بصورت دیگراقتصادی رہداری جسے اہم منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے کیونکہ رہداری کا منصوبہ دنیا کے کسی بھی علاقے میں غیر آئینی خطے سے نہیں گزارہ جا سکتا ۔ عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ ہنزہ جو کہ پورے دینا میں سیاحتی اور جغرافیائی اعتبار سے اہم ضلع ہے مقامی عوام بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے سے پہلے جو بھی فیصلے کئے جا رہے ہیں بین الاقومی منصوبے ناکام بنانے کی سازش ہو رہی ہیں۔ اسی لئے حکومت کو چاہیے یا تو گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی ملکی قانون اور پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح حقوق دیا جائے یا تو خود ساختہ ظالمانہ اور آمرانہ ٹیکسوں کی نفاذ کو واپس لیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button