سیاستگلگت بلتستان

ہنزہ : عوام کے سامنے پاکستان مسلم لیگ ن کی خود ساختہ کابینہ کی کوئی حثییت نہیں ۔ کارکنان ن لیگ

ہنزہ (اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے لئے کی جانے والی خود ساختہ کابینہ کی حثییت پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے اعلیٰ قیادت کے پاس ہو گی مگر پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت عوام جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں کی ہے ان کے سامنے اس کابینہ کی کوئی حثییت نہیں ہیں ۔ ان خیالات کا ظہار ہنزہ کریم آباد ، التت، مرتضیٰ آباد، حید ر آباد ، ناصرآباد ، گلمت ، نا صر آباد ہیڈ کواٹر علی آباد سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایل این کے حمایتوں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرنے کے لئے اپنے مدد اپ کے تحت حمایتوں نے اپنے جیپ خرچ کرکے عوام سے ووٹ مانگ کر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کئے تھےُ اس وقت اس خود ساختہ کا بینہ کے عہداداران جو کہ اب پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے کابینہ بنا کر عوام کو بے وقوف کر رہے ہیں انہوں نے گزشتہ انتخابات میں اپنے گھر کے ووٹ بھی PMLNکو حاصل نہیں کر سکے تھے اور اج اپاکستان مسلم لیگ ن کے عہداداران بن کر سامنے آ چکے ہیں۔ پی ایم ایل حمایتوں نے مزید کہا کہ اسی طرح امرنہ طرز کے بندوں کو عوام کے اوپر مسلط کرینگے تو انشااللہ آئندہ ہونے والی ضمنی انتخابات ہمارے سامنے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے خود ساختہ کابینہ کتنا ووٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو دلا سکتے ہیں آنے ولا وقت ہی بتا ئے گا۔اہنوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے دوران بھی چھتری بردار امیدوار سامنے آئے تھے جن کا تعلق 80فیصد ضلع گلگت کے مختلف پوش علاقوں سے تھا اسی طرح حالیہ دنوں میں پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے کابینہ میں بھی اسی طرح کے عہداداران کا نتخاب کیا ہے۔حمایتوں میں امام یار بیگ ، کریم خان ، خواجہ جمال حسین، علی پنو، ریحان شاہ، وفی آحمد، مجید خان ، ٹھیکدار مجید خان، سلمان علی، جمال خان ، شاہ جہان خان ،راشد کریم، جواد حسین، خاتون حماتی شمشاد بانو، ماہ جبین، فریدہ ، شہزادی و دیگر سپورٹرز نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button