گلگت بلتستان

ضلعی انتظامیہ اور واپڈا شاہین کوٹ ، جلیل گاؤں اور پائین گاؤں کے تمام متاثرین کو فوری طور پر ماڈل ویلج میں پلاٹ الاٹ کریں- شاہ ناصر ڈپٹی کنوینر تحریک انصاف گلگت بلتستان

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کنوینر تحریک انصاف گلگت بلتستان شاہ ناصر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا فوری طور پر شاہین کوٹ ، جلیل گاؤں اور پائین گاؤں کے تمام متاثرین کو فوری طور پر ماڈل ویلج میں پلاٹ الاٹ کریں تاکہ متاثرین ڈیم اپنے لئے گھر تعمیر کرسکیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زمنیوں کے عوض معاوضوں کی ادائیگی کی گئی ہے اگر بروقت ماڈل کالونیوں میں پلاٹ الاٹ نہیں کئے گئے تو سب رقم ضائع ہوگی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے گلگت بلتستان انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر شاہین کوٹ جلیل گاؤں اور پائین گاؤں کے متاثرین کو فوری پلاٹ الاٹ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button