معیشت

چلاس: چار سال سے دیامر میں آئس ڈیوٹی پر مامور گاڑیوں کو عدم ادائیگی، ٹھیکیدارسخت معاشی بحران کا شکار

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چار سال سے دیامر میں آئس ڈیوٹی پر معمور گاڑیوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیداران سخت ترین معاشی بحران کا شکار ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت آئس ڈیوٹی ٹھیکیداروں کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں تاکہ معاشی بدحالی کے شکار ٹھیکیداروں کے معاشی مسائل حل ہو سکیں۔ ضلع گلگت میں آئس ڈیوٹی پر معمور گاڑیوں کو باقاعدگی سے ہر سال معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی رہی ہے لیکن دیامر میں آئس ٹھیکیداروں کے چار سال سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیدار نہ صرف قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں بلکہ ٹھیکیداروں کو سخت ترین معاشی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیامر کے آئس ڈیوٹی پرخدمات سرانجام دینے والے ٹھیکیداروں کے معاشی مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ معاشی بدحالی سے نجات مل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button