گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں چائلڈ رائٹس کمیشن کا قیام جلد ہوگا

گلگت ( عارف حسین پونیالی ) چائلڈ رائٹس موؤمنٹ گلگت بلتستان کے صوبائی کوراڈینٹر کرامت اللہ کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری پلائنگ اینڈ ڈوپلمنٹ گلگت بلتستان سے انکے آفس میں ملاقات کی جس میں چائلڈ رائٹس کمیشن گلگت بلتستان کے قیام میں پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ سیکرٹری پلائنگ سے گلگت بلتستان میں کمیشن کے نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے حقوق میں مسائل کے حوالے سےآگاہ کیا ۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی نے کہا کہ کمیشن کے قیام کے لیے 55ملین جو رقم مختص کی گئی ہے اس پر عملدرآمد کے لیے کام ہورہا ہے ، بہت جلد کمیشن کے قیام کو عملی جامہ پہنا کر بچوں کے حقوق کو یقینی بنائیں گے ۔ اس پر تیزی سے کام ہورہاہے ۔ نئے سال کے آغاز میں یہ خوشخبری ملے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button