متفرق

بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور محکمانہ زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ، عوامی ایکشن کمیٹی نے رابطہ کا آغاز کردیا

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ عوامی ایکشن کمیٹی نے بجلی کی غیر منصفا نہ تقسیم اور دیگر محکموں میں ہونے والی زیادتیوں کے خلاف پر امن احتجاج
کا منصوبہ بنا لیا،حقوق کے لئے سڑکوں پر آنا ہوگا،گھر گھر رابطہ مہم شروع کردی گئی ،اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مجلس عاملہ کا ایک ہنگامی اجلاس چٹورکھنڈ میں منعقد ہوا جس میں سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 1ظفر محمد شادم خیل ،نمبرداران علاقہ ،ایکشن کمیٹی کے قائدین علی گوہر ،قربان خان،جاگیر خان،صوبیدار (ریٹائرڈ) ایوب خان،افسر خان،مراد خان کے علاوہ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے عمائدین و کارکنان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اشکومن کے ساتھ ہر سطح پر ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ برقیات نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے جبکہ خوراک کا محکمہ گند م کا مختص شدہ کوٹہ بھی نہیں دے رہی ،محکمہ صحت اور تعلیم بھی علاقے کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،اس سلسلے میں حکومت کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے بلکہ حکومت ٹرخانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس لئے احتجاج ہی واحد حل ہے۔عوامی احتجاج کے لئے گاؤں کی سطح پر ممبران ایکشن کمیٹی کے زریعے گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ احتجاج کو کامیاب کیا جاسکے۔ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ عوامی رابطے کی مہم مکمل ہونے کے بعد بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جس کی تاریخ کا اعلان اگلے دو روز میں کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button