متفرق

چلاس میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے، بجلی کی ناقص لائینیں خرابی کا باعث بن رہی ہیں، بشیر قریشی

چلاس( پ ر )جمیعت علما اسلام ضلع دیامر کے ضلعی سیکریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں جمیعت علما اسلام گلگت بلتستان کےڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بشیر احمد قریشی نے کہا کہ چلاس میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس ٹاؤن میں بجلی کے تمام لائنیں 1980کی بچھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے آئے روز بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث بند رہتی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوۓ کہا کہ بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے کسی بھی وقت انسانی نقصان ہوسکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیگ کی حکومت اور کرپٹ انتظامیہ پر آئید ہو گی ۔بشیر احمد قریشی نے کہا کہ فلفور چلاس ٹاؤن 45 فٹ کے پول نصب کر کے نئی لائنیں بچائی جائے اورضلع سے بجلی کی کمی کو دور کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ میں بڑھتی ہوئی کرپشن اب نا سور بن چکی ہے جس کی روک تھام کے لئے عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button