متفرق

سیکریٹری خوراک نے گلگت شہر میں آٹے کی کمی کا نوٹس لیتے ہوے سیلزپوائینٹس پر چھاپے مارے، بلیک مارکیٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی

گلگت(پ۔ر) سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے گلگت شہر میں آٹے کی کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوے ڈائریکٹرخوراک مومن جان ،سول سپلائی آفیسر محمد غیاث اور دیگر زمہ داروں کے ہمرا ہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں مختلف سیلز پواٹس کے اچانک چھا پے مارے چھا پوں کے دوران انہوں نے آٹا ڈیلروں کے بارے عوامی شکایات نوٹس لیتے ہوے موقع پہ ہدایات جاری کیے اور واضح کیا کہ آٹے کی بلیک میلنگ ہرگز بر داشت نہیں کیا جائے گا زمہ دار وں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی آر کٹایا جائے گا عوام آٹا بلیگ میل کرنے کے زمہ داروں کی نشاندیہی کریں تا کہ انکا قبلہ سیدھا کیا جا سکے ۔اس موقع پہ انہوں نے عوامی حلقوں سے بات چیت کرتے ہو ے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے مقامی فلورملوں کو گندم کی فراہمی آئندہ ماہ سے شروع کی جائے گی جس کے بعد علاقے میں گندم کے بحران کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

پیر کے روز شہر کے مختلف علاقوں جن میں جوٹیال، ذوالفقار آباد ، خومر ،یادگارچوک ،نگرل بالا، کشروٹ ودیگرمقامات پر محکمہ خوراک کے سیلز پوائنٹس کے دورے کے دوران عوام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے سیلز پوائنٹس سے متعلق اگر کوئی شکایت ہے تو وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ عوام کی شکایات کو بر وقت دور کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے تحت گلگت بلتستان کی فلور ملوں کو گندم کی فراہمی کا سلسلہ فروری سے شروع کیا جارہا ہے جس سے شہریوں کو آٹے کی عدم فراہمی کی شکایات کا موقع نہیں ملے گا ان کا کہنا تھا کہ مقامی فلور ملوں کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے اگر کوئی فلور مل عوام کو غیر معیاری آٹا فراہم کرے گی تو اس کو گندم کی فراہم کرنا بند کیا جائے گا ۔ سیکریٹری خوراک کا کہناتھا کہ گلگت شہر میں آٹے کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ خوراک کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

آصف اللہ خان نے کہا کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں آٹے کے کوٹے کے حوالے سے بھی عوام کی شکایات کا ازالہ کیا گیاہے اور محکمہ خوراک کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر گنجان آباد علاقوں کا کوٹہ بڑھایا جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے کونوداس، سکار کوئی ، مجینی محلہ ، یادگار محلہ، دیامر کالونی ، یاسین کالونی ، ذولفقار کالونی ، مرکز کالونی ،گورنمنٹ کالونی، مجاہدکالونی اور دیگر گنجان آباد علاقوں کے لئے آٹے کے کوٹے میں اضافے کا حکم دیا ۔

اس موقع پر ان علاقوں کے عوام نے محکمہ خوراک اور سیلز پوائنٹس کے عملے کی کوتاہیوں کی شکایات بھی کیں اور سیکریٹری خوراک سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کی بہتری کے لئے سخت اقدامات کریں ۔عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکریٹری خوراک نے شہر کے دو سیلزپوائنٹس کی جانب سے آٹے کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرخوراک مومن جان اور دیگر ذمہدار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button