صحت

شگر سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

شگر(عابد شگری) گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی طرح شگر میں بھی تین روزہ انسداد پولیو کا قومی مہم شروع ہوگیا ۔اس مہم کے دوران محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکیسن پلائیں گے۔ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر بہادر نے رورل ہیلتھ سنٹر شگر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلاکر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے DHOشگر نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کی اس تین روزہ مہم کیلئے شگر ضلع میں 45ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جسے پانچ زون میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ہمارے اہلکار اور لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل ہے۔جبکہ ان کی نگرانی کیلئے ہمارے زونل انچارچ وقتا فوقتا چیکنگ کرتا رہے گا۔تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button