گلگت بلتستان

متاثرین زلزلہ کی امداد کا دوسرا مرحلہ شروع، فوکس پاکستان نے پانچ ٹرکوں میں سامان پھنڈر پہنچا دیا

گاہکوچ(معراج علی عباسی) زلزلہ متاثرین کے لئے فوکس کا ادارہ ایک بار پھر میدان میں کود پڑا ۔ ضلع غذر کے متاثرین زلزلہ میں دو ماہ کا راشن تقسیم کیا جائیگا ۔ فوکس گلگت بلتستان کے آر پی ایم ڈاکٹر نذیر احمد پانچ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان لیکر غذر پہنچ گئے ۔ فوڈ پیکج میں آٹا ، دالیں ، گھی، چینی، نمک ، چاول اور خشک چائے شامل ہے ۔ فوکس کی جانب سے تقسیم کیا جانے والا پیکج غذر کی تاریخ میں سب سے بہترین پیکج کہلایا جارہا ہے ۔سب زیادہ تباہ حال تحصیل پھنڈر میں سب سے پہلے امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے ۔ سخت سرد موسم میں بہترین اشیاء خورد ونوش پر مشتمل پیکج پا کر متاثرین زلزلہ کے چہرے کھل اٹھے ۔ ضلع غذر کی زلزلہ سے تین متاثرہ تحصیلوں میں یہ سامان تقسیم کیا جائیگا ۔

ضلعی انتظامیہ نے فوکس کی جانب سے دی جانے والی ریلیف کی بہترتقسیم کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ڈی سی غذر میر وقار احمد نے اے سی گوپس یاسین نوید احمد کو ہدایت کی ہے کہ تحصیل پھنڈر کے بالائی علاقوں تک ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ برف سے ڈھکی سڑکوں کو کھولنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔

فوکس کی جانب سے فی خاندان دو ماہ کی راشن میں چار من آٹا، ایک من چاول ، چار کلو چینی، اٹھ کلو مسور دال، آٹھ کلو دال چنا ، چار کلو خشک چائے چار کلو نمک اور بیس لیٹر کوکنگ آئل شامل ہے ۔ فوکس گلگت بلتستان کے آر پی ایم ڈاکٹر نذیر احمد اس ریلیف کے تقسیم کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع غذر کے متاثرین کو مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں زلزلہ اور شدید سردی نے متاثرین کے لئے بہت زیادہ مشکلات پیدا کردی ہیں ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کو مشکل وقت میں تنہا ہرگز نہیں چھوڑیں ۔ یہ فوکس کی جانب ریلیف کی تقسیم کو فیز ٹو ہے۔

فیز ون میں متاثرین کے 500 گھرانوں میں ایک ماہ کو فوڈ راشن ، 227 ویدر پروف ٹینٹ، 2378 کمبل ، 665 تڑپال ، 390 گرم کوٹ ، 780 وولن شال کے علاوہ 240 کیچن سیٹ تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ فیز ٹو میں بہتر فوڈ پیکج تقسیم کیا جارہا ہے جس میں فی خاندان کے لئے دو ماہ کا راشن موجود ہے ۔فوڈ پیکج کے تقسیم سے متاثرین زلزلہ کی مشکلات بڑی حد تک کم ہوجائیں گی اور وہ موسم کی سختیوں اور زلزلہ کی تباہ کاری کے اذیت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button