سیاست

میرا حق زیادہ ہے، ضمنی انتخابات کے لئے مجھے ٹکٹ دیا جائے، محبوب عالم رہنما مسلم لیگ ن ہنزہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستگی اور خدمات کے عوض پارٹی قیادت مجھے ضمنی انتخا بات میں ٹکٹ دیں۔محبوب عالم سینئرر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)شہید سیف الرحمن کے مشن کو مرتے دم جاری تک یاد رکھیں گے ۔گلگت بلتستان میں شہید سیف الرحمن کے مشن کو تا قیامت جاری رکھیں گے۔شہید سیف الرحمن مجھے منہ بولا بھائی کہتے تھے۔شہید سیف الرحمن نے اس دنیا میں آنا نہیں ہے میں نے اس کے پاس جانا ہے۔ہم نے قائد کے مشن کو جاری رکھنا ہے اور امن و ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔ہنزہ مسائل میں گرا ہوا ہے۔اور منتخب نمائندے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آپس کی لڑائیوں میں پڑی ہے۔ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا پودا میں نے 1990میں لگا یا تھا ۔اور اپنی ساری جمع پو نجی پارٹی کے لئے خرچ کی۔اور میں ہمیشہ پارٹی کو مضبوط اور فعال کرنے کی بات کرتا ہوں۔آج تک میں نے اپنا منہ بند رکھا ہو ا ہے۔اگر منہ کھولا تو اپنے آپ کو (ن) لیگ کا کارکن کہنے کہنے والے منظر عام سے ہی غائب ہو جائے گے۔ہنزہ کی حلقہ نمبر 6کو موسمی پرندوں نے مقدس گائے سمجھ رکھا ہے۔جن لو گوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے فارم جمع کیا ہے وہ لوگ منظر عام سے ہی غائب ہے۔اپنے آپ کو پارٹی کا ادنیٰ سا کارکن سمجھ کر پارٹی کی 25سال خدمت کی ہے۔اور کسی عہدے کا طلبگار نہیں رہا ہوں۔اور نہ ہی میں سیاسی یتیم ہوں۔آج تک میں نے پورے ہنزہ کی مفاد کی بات کی ہے نہ کہ انفرادی مفاد کی۔انشا اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آنے والے ضمنی انتخابات کے لئے ٹکٹ میریٹ پر جاری کرے گی۔اور پارٹی کے لئے مختلف طریقوں سے پر یشر ڈالنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔انشا اللہ بہت جلد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کر کے پورے ہنزہ کا سیاسی منظر نامہ ان کے سامنے پوں گا1990سے لیکر آج تک جن لو گوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے قربانیاں دی ہے ان کے متعلق بھی صوبائی قیادت کو آگاہ کروں گا۔کل تک پرویز مشرف کو اپنا سیاسی قائد کہنے والے آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سنبالنے چاہتے ہیں۔جس کی اجازت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکرز ان کو کھبی بھی اس کی اجازت نہیں دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں حافظ حفیظ الرحمن کی صورت میں ہمیں ایک ایماندار اور قابل لیڈر دیا ہے ۔ہمیں انکی صلاحتوں سے بھر پور استعفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button