سیاست

میز پر بیٹھ کر مسلم لیگ ن ہنزہ کے عہدیداروں کے درمیان موجود اختلافات حل کرنے پر اتفاق

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلا س صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال کے زیر صدارت ہوا ، جس میں تمام کارکنان شرکت کی۔ اجلاس میں ہنزہ کی مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات پر گفت شنید ہوا اور سیکرٹریٹ کے حوالے سے بھی غور وخوص ہوا اور کہا گیا کہ دفتر عوام ہنزہ کے لئے کھلا ہے۔

ہنزہ کے صدر اور کارکنان نے باقاعدہ افس کھولا اور کہا گیا کہ دفتر عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہیں یہ نہیں کہ دفتر کو تالا بندی کرکے عوام کے مسائل حل کرنےکی بجائے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا۔

 مسلم لیگ ن کے تما م کارکنان و عہدادارن کو دعوت دیتے ہے کہ آکر ایک میز پر بیٹھے اور آپس کے اختلافات کو جمہوری طریقے سے حل کریں جمہوریت کا حسن ہے کہ آپس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں ا سکا یہ مطلب نہیں کہ سکرٹریٹ کی تالا بندی کریں اور ایک دوسرے کے خلاف ہوں ۔

عوام ہنزہ نے گزشتہ انتخاات میں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کے پارٹی پر اعتماد کرکے دس ہزار سے زائد ووٹوں سے جتیا کر امیدوار کو اسمبلی پہنچایا تھا۔ عوام ہنزہ کو ہمارے پارٹی سے امیدیں وابسطہ ہیں ۔ ضلع ہنزہ کے اہم مسائل حل کرنے میں ھر پور کردار ادا کریئنگے۔ اس وقت ہمیں آپس میں اختلافات رکھنے کی جائے ایک صفت میں کھڑے ہو کر عوام کی مسائل حل کرنے میں ہر کارکن سے لیکر عہدادار تک اپنے کردار ادا کر نا ہو گا۔ ہمیں آپس میں لڑا کر مسلم لیگ ن کے دشمن عناصر ہمیں تقسیم کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہیتے ہیں جس نے ہم آپس میں ملیکر ان کے مقاصد کو ناکام بنائے گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button