متفرق

ضلع ہنزہ و ،نگر میں زراعت کی فروغ کے لیے محکمہ زراعت گلگت بلتستان اہم اقدامات کر رہی ہے سیکٹری زراعت خادم حسین ۔

ہنزہ(اجلال حسین) گزشتہ روز سیکٹری زرعات،ماہی پروری و حیوانات خادم حسین سلیم اور ناظم زراعت ڈکٹرفضل الرحمٰن نے ضلع ہنزہ اور ضلع نگرکا تفصیلی دورہ کیا اِس موقع پر انہوں نے مختلف LSOS کے نمایندوں سے بھی ملاقات کی، اورعلاقے میں زراعت سے متعلق درپیش مسائیل اور ممکنہ حل کیلیےٗ ہر طرح کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہوں نے نائب ناظم محکمہ زراعت ہنز نگر کو زراعت کی فروغ کے لیے سخت محنت اور تمام وسائل کو برو کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کرنے کی تاکید کی ۔

لوکل سپورٹ آرگنائزیشینز کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوےٗ۔سیکٹری زراعت نے خواتین تنظیموں کے لیے پلاسٹک ٹنل کے زریعے غیر موسمی سبزیوں کی کاشت اور مشالی باغات اورمختلف زرعی تربیت کے انعقاد کے ذریعے اپنے آمدن میں اضافہ کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے نائب ناظم محکمہ زراعت سے کہاکہ گندم کے کاشت کاروں کیلیئے زرعی پیکیج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام ضروری اعداد و شمار حاصل کیے جایئے تاکہ گندم کی پیداوار بڈھا کر گندم کاشت کرنے والے زمیندار کی حوصلہ افزائی کہ جائے۔

اسی دوران انہوں نے مختلف زرعی اور فارموں کا بھی معاینہ کیا اور اچھی کارکردگی پر محکمہ زراعت ہنز نگر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے علاقے کے مختلف حلقوں نے سیکٹریزراعت اور ماہی وپروری و امور حیوانات اور ناظم زراعت کا وقتاٌ فوقتاَاِس قسم کے دوروں کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے اومید ظاہرکی اِس طرح زراعت کو فروغ کے لیے ام اقدامات کرتے رہینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button