متفرق

گلگت بلتستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام چلاس میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد، مقامی نظامِ حکومت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گلگت بلتستان پالیسی انسٹیوٹ کے زیراہتمام چلاس شہر میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاؤہ محکمہ ایل جی آر ڈی،ڈسٹرکٹ کونسل،میونسپل کمیٹی کے آفیسران اور گلگت بلتستان پالیسی انسٹیوٹ دیامر کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیات دیامر شاہین مراد تھے جبکہ میر محفل سابق چیئرمین ضلع کونسل دیامر حاجی عبدالنصیر اور صدر محفل سابق مشیر وزیراعلیٰ طیفور شاہ تھے اس موقع پر تمام سٹیک ہولڈرز نے لوکل گورنمنٹ کے فائنل ڈرافٹ کی منظوری دی ۔

ورکشاپ کے شرکاء کو گلگت بلتستان پالیسی انسٹیوٹ کی طرف سے محمد پرویز نے لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ کونسل، تحصیل کونسل ، اور یونین کونسل کے رولز آف بزنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ بلدیات دیامر شاہین مراد نے کہا کہ گلگت بلتستان پالیسی انسٹیوٹ نے جس محنت اور لگن سے ڈرافٹ تیار کیا ہے وہ یقیناًقابل تعریف ہے ضلعی حکومتوں کے زریعے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوتے ہیں ۔ لوکل گورنمنٹ ڈرافٹ میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں امید ہے اس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے ۔اس موقع انہوں نے تمام سٹیک ہولڈر سے لوکل گورنمنٹ کے فائنل ڈرافٹ کی منظوری لی جس پر ورکشاپ کے تمام شرکاء نے منظوری دی ۔

ورکشاپ میں سیاسی سماجی اور مختلف محکموں کے آفیسران کے علاؤہ گلگت بلتستان پالیسی انسٹیوٹ دیامر کے چیئرمین شہا ب الدین غوری،وائس چیئرمین اشتیاق داریلی ممبران اسداللہ،فیض اللہ ودیگر بھی شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button