سیاست

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بجائے کشمیر کی نمائندگی کر رہا ہے، شیخ اشرف حسین کی جامعہ مسجد شگر میں نماز جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب

شگر(عابد شگری) معروف عالم دین شیخ اشرف حسین نے جامع مسجد امامیہ شگر میں نماز جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان یہاں کے عوام کے بجائے کشمیریوں کی نمائندگی کررہا ہے انہوں نے بلتستان اور استور کو گلگت سے الگ کرنے کا مجوزہ سازش کرکے یہاں کی عوام کی توہین اور ہزاروں شہداء کے خون سے غداری کی ہے۔جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ بلتستان ڈویژن اور استور کی ممبران اسمبلی میں تھوڑی سی غیرت ہے تو وزیر اعلی سے اس سازش پرجواب طلب کریں۔انہوں نے نماز جمعہ کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت اور بلتستان کبھی الگ نہیں ہوسکتا اور صدیوں سے بھائی بھائی کی طرح رہا ہے۔یہاں کی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگروں سے آزادی حاصل کرکے پاکستان کیساتھ الحاق کیا تھا۔لیکن 67سالوں سے یہاں کی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔آئینی صوبہ ہمارا حق ہیں وفاقی حکومت کو فوری طور گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا اعلان کردینا چاہئے۔آئینی صوبہ سے کم کسی پیکیج کو عوام مسترد کردینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے عوام کی بجائے کشمیریوں کی نمائندگی کررہے ہیں ۔بلتستان کو الگ کرنے کی سازش بھی وہ کشمیری نمک حلالی کیلئے کررہا ہے انہیں ہم باور کراتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اور خطے کوکوئی مائی کا لال الگ نہیں کرستا ۔انہوں نے یہاں کے اسمبلی ممبران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی توہین کرنے پر وزیر اعلی سے وضاحت طلب کریں۔ورنہ عوام آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button