گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنایا جائے، شیعہ علما کونسل کا مطالبہ

گلگت (پ ر) آج مورخہ ۱۶ جنوری ۲۰۱۶ء ؁ کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کی صوبائی کونسل کا زیر صدارت اجلاس علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبائی دفتر گلگت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تین سال کے لئے صدارتی انتخابات ہوئے جس میں علامہ سید محمد عباس رضوی بلا مقابلہ صوبہ گلگت بلتستان کا صدر منتخب ہوئے علامہ سید محمد عباس رضوی نے اپنی صوبائی کا بینہ کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں ڈویژنل صدور اور صوبائی مرکزی سیاسی سیل کا اعلان بھی کیا گیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے صوبائی صدر اور کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان سمیت ملک عزیز پاکستان کے استحکام کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور حالات کے تناظر میں ضروری قرار دیا گیا کہ گلگت بلتستان کو فوری طور پر ملک کا پانچواں صوبہ بنایا جائے ۔آج کل میڈیا میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ گلگت بلتستان کو تقسیم کیا جا رہا ہے اس کو ملک عزیز پاکستان کے استحکام کے خلاف گہری سازش سمجھتے ہیں ۔ اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گلگت بلتستان ایک اکائی ہے ان کو الگ کرنے کی کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دی جائیگی۔ اجلاس میں مقپون داس واقعے کو ایک سازش قرار دیا گیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی بنجر زمینیں موجود ہیں انکی تقسیم میں وہاں کے کھیوٹ دار مالک سمجھے جاتے ہیں مگر مقپون داس کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے اجلاس میں فریقین سے اپیل کی کہ ہوش کے ناخن لیں اور صبر سے کام لیتے ہوئے علماء کرام کو اپنی رائے دیں تا کہ کوئی بہتر فیصلہ کیا جا سکے ۔

اجلاس میں گلگت سکردو روڈ کی تعمیر پر بھی زور دیا گیا اجلاس کے آخر نو منتخب صدر علامہ سید محمد عباس رضوی ، علامہ شیخ مرزا علی ، علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کیا اور آخر میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر خطاب کیا اور گلگت بلتستان کے عوام پر زور دیا کہ اگر آپ اپنے صفوں میں میں اتحاد و وحدت برقرار رکھیں گے تو آپ کے حقوق پر کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکتااور اگر آپ میں انتشار ہوگا تو آپ کمزور ہونگے اور یہ خطے کے لئے نقصان دہ ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button