اینٹی ٹیکس مومنٹ نے اٹھائیس جنوری کو گھڑی باغ گلگت میں جلسے کا اعلان کردیا

اینٹی ٹیکس مومنٹ نے اٹھائیس جنوری کو گھڑی باغ گلگت میں جلسے کا اعلان کردیا

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان اینٹی ٹیکس موومنٹ کا اہم اجلاس مرکزی آفس گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں اینٹی ٹیکس موومنٹ کی گزشتہ سے جاری کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلہ کئے گئے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ14جنوری کے تاریخی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے بعد حکومت کو 2دن کی مہلت دی گئی تھی جس پر حکومت نے کسی مثبت رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ اب اینٹی ٹیکس موومنٹ نے اگلے لائحہ عمل اور دوسرے مرحلے میں 28جنوری2016ء کو گھڑی بازار گلگت میں ایک اہم جلسہ عام کا انعقاد کردیا ہے، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے حقوق سمیت انکم ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کیخلاف بھرپور عوامی تحفظات کا مظاہرہ کیا جائے گا مذکورہ احتجاج میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے عوام کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 28جنوری کے احتجاج کے حوالے سے اینٹی ٹیکس موومنٹ کے عہدیداران تمام اضلاع کے دورے کریں گے اس سلسلے میں سب سے پہلے18جنوری کو گلگت کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جائے گی ،19جنوری کو جگلوٹ اور دنیور کے عوام سے ملاقات کی جائے گی،20جنوری کو استور،21جنوری کو ضلع غذر، 22جنوری کو ہنزہ نگر،23جنوری چلاس اور24جنوری کو بلتستان ریجن کا دورہ کریں گے جبکہ25اور26جنوری کو گلگت شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کے عوام سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اینٹی ٹیکس موومنٹ کا دائر ہ کار مرحلہ وار طورپر پھیلایا جائے گا جس کے تحت خطے کے بچہ بچہ کو اپنے حقوق کی آگاہی سے متعلق بیداری عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں واضح کیا گیا کہ انکم ٹیکس و ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کی واپسی تک اس پرامن احتجاجی تحریک کو جاری رکھا جائے گا اور اس سے قبل مکمل آئینی حقوق کے علاوہ کوئی بھی دوسرا آپشن قابل قبول نہیں ہوگا اجلاس میں حکمرانوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ بہتری اسی میں ہے کہ اینٹی ٹیکس موومنٹ کے جائز تحفظات جلد غور کرے کہیں ایسا نہ ہوا کہ عوامی سیلاب کے سامنے بے بس ہوکر بجائے لینے کے دینا نہ پڑے اجلاس میں اینٹی ٹیکس موومنٹ میں شریک تمام ایسوسی ایشنز اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔