سیاست

عالم جان کی صدارت میں ن لیگ ہنزہ کا اجلاس، بجلی بحران پر تشویش کا اظہار، عوامی مسائل حل کرنے کےلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

گلگت(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم کے زیر صدارت اجلاس میں ضلع ہنزہ میں بجلی بحران پر قابو پانے ،ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ،سرکاری دفاتر میں میرٹ کی بالادستی ،اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے جنرل سیکریٹری امین خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ احتساب کا عمل پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے شروع کریگی اور اگر پارٹی کا عہدیدار یا کارکن کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے کلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی اتوار کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس جس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری امین خان ایڈوکیٹ ،مسلم لیگ ن تحصیل گوجال کے صدر عبدالرزاق ،سینئر نائب صدر حیدر طائی ،ن لیگ کے سینئررہنما ایمان شاہ سمیت کارکنوں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر تشویش کااظہار کیا گیا کہ ضلع ہنز ہ میں بجلی کی قلت دور کرنے کے لئے سنجید ہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور بالخصوص سابقہ 5سال کے دوران بجلی کے کسی نئے منصوبے پرکام کا آغاز ہی نہیں ہوا اجلاس میں یہ بات بھی خصوصی طور پر موضوع بحث رہا کہ بعض علاقوں سے سپیشل لائنوں کے دوبارہ لگائے جانے کی اطلاعات ہیں بالخصوص محکمہ برقیات کے بعض اہلکار ہنزہ میں بجلی کے نظا م کو درہم برہم کرنے میں ملوث ہیں اور بعض لائن مینوں کے گھروں میں ابھی تک سپیشل لائن جبکہ بعض اہلکار اور لائن مین پیسے لیکر سپیشل لائنیں لگائے ہیں۔

اجلاس میں متفقہ قرار داد کے زریعے اقتصادی راہداری منصوبے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور پشاور میں منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کے لئے جرائتمندانہ موقف پیش کرنے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں معطل عہدیداروں کو صوبائی قیادت کے سامنے صفائی پیش کرنے کے لئے کہا گیا جبکہ موجودہ ضلعی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیاگیا اجلاس میں اس بات پر تشویش کااظہار کیا گیا کہ پارٹی کا نام استعمال کرکے بعض پارٹی عہدیداروں نے سرکاری دفاتر سے چندے اور بھتے طلب کئے ہیں جو انتہائی شرمناک حرکت ہے اور اس طرح کے اقدامات کی ہر سطح پر حوصلہ شنکی کی جائیگی اجلاس میں ضلع بھر کے سرکاری اداروں کے سربراہان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس امیدا کااظہار کیا گیا کہ وہ میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لئے کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کرینگے۔ اجلاس میں سینئررہنماؤں اعلیٰ نمبردار اجلال حسین ،سیکریٹری اطلاعات محمد ریاض ،محبوب عالم ،میر عالم ،گلاب شاہ ،نمبردار امام ،یار بیگ (التت) خلیفہ میر آمان ،ٹریڈونگ کے صدر سلمان عارف ،صلاح الدین ایوبی ،صدر الدین ،امین خان و دیگر نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button