سیاست

استور ڈشکن میں نوجوانوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جے یو آئی میں شامل ہو گئے

گلگت( پ ر) استور کے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی عارف عزیز سمیت ڈشکن کے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے کی بڑی تعداد نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کردیا استور مسائل کا گڑھ بن چکا ہے استور کے منتخب ممبران عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں استور کو جمعیت کا گڑھ بنائیں گے ایسے وقت میں جمعیت میں شمولیت اختیار کرنا جب وفاق اور صوبے میں جمعیت مخالف حکومت ہو مفادات کے اس دور میں شمولیت جمعیت کی حقانیت کی دلیل ہے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکریٹری میربہادر ،سابق پارلیمانی سیکریٹری حاجی رحمت خالق ،سابق امیدوار حاجی نصر اللہ خان ،امیر ضلع گلگت منہاج الدین ،سابق امیدوار استور ڈشکن عارف عزیز ،مفتی عبدالمنیب شمسی ،سب ڈویژن جگلوٹ کے امیر مولانا جمشید نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام علماء حق کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں باطل کے خلاف آواز حق بلند کیا ہے قائد جمعیت امت مسلمہ کے لئے امید کی آخری کرن ہے آج جمعیت میں شامل ہوکر ہم اپنے آپ کو خوش نصیب محسوس کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ استور مسائل کا گڑھ بن چکاہے استور سے منتخب نمائندے عوام کے امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہوچکے ہیں مستقبل میں استور کو جمعیت کا گڑھ بنائیں گے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری میربہادر نے خطاب کرتے ہوئے استور کے علماء اور نوجوانوں کا جمعیت میں شمولیت کو نیک شگون قرار دیااور کہا کہ جمعیت علماء اسلام علماء حق کی نمائندہ جماعت ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن عالم اسلام کے امیدوں کی آخری کرن ہے اسلامی اقدار کی حفاظت اور پاکستان کی سالمیت کے لئے کوشاں ہے اقتصادی راہداری کے موجد ہی قائدجمعیت ہے اس موقع پر ضلعی امیر منہاج الدین نے نوجوانوں اور علماء کو جمعیت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور نیک شگون قرار دیا سابق پارلیمانی سیکریٹری حاجی رحمت خالق نے کہا کہ ایسے موقع پر علماء اور نوجوانوں کا جمعیت میں شمولیت اختیار کرنا جب وفاق اور صوبے میں جمعیت مخالف ھکومت ہے جمعیت کی حق کی دلیل ہے ہمیں اس شمولیت سے حوصلہ ملا ہے جمعیت کو صوبے میں مضبوط کرنے کے لئے سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہے عوام دیگر جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں عوام کی نظریں جے یو آئی پر ہیں سابق امیداور قانون ساز اسمبلی نصر اللہ خان نے کہا کہ استور کے منتخب ممبران عوام کی نمائندگی کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جے یو آئی حق کی نشانی ہے استور کو جے یو آئی کا گڑھ جمعیت میں شامل ہونے والوں میں مفتی عبدلمنیب شمسی ،عنایت اللہ ،آصف نواز ،عارف عزیز ،فرید الحق ،سمیع اللہ ،شکورالحق ایڈوکیٹ ،سخاوت اللہ ،عبداللہ و دیگر شامل تھے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button