گلگت بلتستان

باچا خان یونیورسٹی پر حملے سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے، دہشتگردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے، گورنر گلگت بلتستان

 اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونے والا دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طر ح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔قوم کا حوصلہ بلند ہے اوروطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرکے ہی دم لینگے ۔ دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی فرقے یا کسی مذہب سے نہیں ہوتا یہ انسان دشمن ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام خیبر پختونخواہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس واقعے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی افراد کی صحت یابی کے لیئے دعا بھی کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button