متفرق

خیبر پختونخواہ کے عوام اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، سعدیہ دانش، پیپلز پارٹی رہنما کا سانحہ باچا خان پر ردِ عمل

گلگت( خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری انفارمیشن و سابقہ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونے والا دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں پاکستان مسلم لیگ ن اور KPKمیں تحریک انصاف کی نااہلی وجہ سے تعلیمی اداروں پر دہشتگرد حملے کرہے ہیں ۔انہوں نے کہا قوم کا حوصلہ بلند ہے اوروطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں نے قربانیاں دی ہے اورپاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جس کے دور میں ان دہشتگردوں کے خلاف جنگ شروع کی گئی تھی جس پر آج بھی پاک فوج عمل پیرا ہے اور امید کرتے ہیں پاک فوج ہی ملک سے دہشتگردی کا ناسور ختم کرے گی ۔انہوں نے کہا دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی فرقے یا کسی مذہب سے نہیں ہوتا یہ انسان دشمن ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام خیبر پختونخواہ کے عوام اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس واقعے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی افراد کے صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔انہوں نے ن لیگ کی وفاقی حکومت اور KPKکی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فلفور گرفتا ر کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئے روز یہ دہشت گرد معصوم جانوں سے نہ کھیلے۔ اورانہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بھر میں تعلیمی ادوروں میں فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ آئندہ اس قسم کی واقعات رونماء نہ ہو۔خیال رہے بدھ کے روز KPKکے شہر چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کی حملہ سے 20سے زیادہ طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ جان بحق ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی آپریشن سے چار دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button