متفرق

وزیر اعلی کے معاونِ خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے مختلف سرکاری دفاتر پر چھاپے مارے، حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کی ہدایت

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ہدایت پر معاؤن خصوصی وزیر اعلیٰ حاجی عابد علی بیگ کا مختلف سرکاری اداروں پر چھاپہ ،دفاتر میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے باؤ میٹرک مشینیں نصب کرنے کی ہدایت ،ملازمین کی حاضری رجسٹر چیک کی ۔غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت ،ایماندار ملازمین کے لئے انعامات دئیے جائینگے اور کام چور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرینگے ۔سرکاری دفاتر میں سیکورٹی گارڈز کو یو نیفارم پہننے اور اسٹاف کو آفس کارڈ اویزاں کرنے کی ہدایت ۔تفصیلات کی مطابق معاؤن خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابد علی بیگ کا گلگت کے مختلف سرکاری اداروں ،محکمہ معدنیات ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و دیگر محکموں کا خصوصی دورہ کر کے ملازمین کی حاضریوں کو چیک کیا ۔اس موقع پر غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف سرکاری اداروں پر چھاپے مارے جائینگے غیر حاضر اور کام چور ملازمین کو نہیں بخشا جائیگا۔

4

دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے معاؤن خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خالصہ سرکاری کی جعلی الاٹمنٹ کو منسوخ کر کے حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ شہرکے تمام ریڑی بانوں کی رجسٹریشن کریگی جس کی مدت ایک سال ہو گی اور تمام ریڑیوں کو ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کے بنائے جا رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے معاؤن خصوصی کو مزید بتایا کہ ریڑی بازار کنوداس اور جوٹیال میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور تمام ریڑیاں احسان علی روڈ پر لگائیں جائینگے تا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام میں کوئی خلل نہ پڑے ۔معاؤن خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے مختلف سرکاری اداروں میں چھاپوں کے دوران ملازمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اوقات کار میں آفس کارڈ آویزاں کریں اور سرکاری اداروں میں تعینات تمام سیکورٹی گارڈز کو یونیفارم پہننے کی ہدایت کر دی ۔انہوں نے حاضریوں کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک مشین نصب کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button