متفرق

کراچی میں آغا ضیا الدین رضوی کی برسی منائی گئی

کراچی (پ ر) شہید سید ضیاء الدین رضوی کی ۱۱ برسی امام بارگاہ وحدت ا ولمسلمین چشتی نگر گلستان جوہر میں منائی گی۔ مقرین نے برسی سے خطاب کرتے ہوے کہا کی سید ضیاء الدین رضوی امن کے داعی تھے۔ان کے مشن کو آگے بڑھنے کے لیے ہم سب کوکردار ادا کرنا ہو گا۔

۱۱ سال مکمل ہونے کے بعد بھی ان کے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا یہ حکمرانوں کی ناکامی اور ند دیانتی ہے۔ اب وقت آگیا یے کہ شہید کے افکار اور نظریے پر عمل کیا جاے۔

چند مفادپرست عناصر پھر سے گلگت بلتستان کے حالات خراب کرانے کی کوشیش کررہے ہیں۔ اور گلگت بلتستان کے بٹوارے کی بات کی جارہی ہے جو کسی صورت میں گلگت بلتستان کے غیور عوام قابل قبول نہیں ۔ ہم پہلے کبھی نہ کشمیر کا حصہ تھے اور نہ ائیندہ ہونگے ۔ پاک چین راہداری میں گلگت بلتستان کو نظر انداز نہ کیا جائے اور گلگت بلتستان کے ہر اس ضلعے میں ایک اکنامک زون بنایا جائے جہاں سے اس راہداری گا گزر ہو۔ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لیے اور جلد از جلد گلگت بلتستان کے ائینی حقوق کا مسلہ حل کریں تاکہ یہاں کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی ختم ہو اور علاقے میں ترقی آئے۔

نصاب تعلیم کے لئے سید ضیاء الدین رضوی نے اپنے جان کا نظرانہ پیش کیا پندرھ سال گزرنے کے باوجود اس وقت کے وزیر اعظم کے احکامات کو ردی کے ٹوکری میں ڈال دیا گیا اور اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔مقریرین نے مطالبہ کیا کہ شہید سید ضیاء الدین رضوی کے قاتلوں کو گرفتار کر سزا دی جائے اور نصاب تعلیم کا مسلہ فلفور حل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button