گلگت بلتستان

آرٹس کونسل اور فنکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، گورنرمیر غضنفر علی خان کی یقین دہانی

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستا ن میر غضنفر علی خان اسلام آباد سے اہم میٹنگ میں شرکت کے لئے گلگت پہنچ گئے ۔ گورنر گلگت بلتستان سے سنیر وزیر اکبر خان تابان اور گلگت آرٹس کونسل کے عہدیدران نے الگ الگ ملاقات کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے آرٹس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے ثقافت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجا گر کرنے میں فنکاروں کا اہم کردار رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے نوجوان اپنے صلاحیتوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لیں اس سے ایک صحت مند معاشرہ قائم ہوگا ۔اس موقع پرآرٹس کونسل عہدیداران نے اپنے مسائل سے گورنر گلگت بلتستان کو آگاہ کیا اور گورنر نے آرٹس کونسل اور فنکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے ثقافت کو ملکی اور بین ا لاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button