بائیو میٹرک نظام کے بعد اب ملازمین کی حاضریوں کو یقینی بنایا جائے، حاجی عابد علی بیگ کی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کو ہدایت

بائیو میٹرک نظام کے بعد اب ملازمین کی حاضریوں کو یقینی بنایا جائے، حاجی عابد علی بیگ کی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کو ہدایت

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ ر) معاؤن خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابدعلی بیگ نے کہاہے کہ میرٹ پرمکمل عملدرآمد کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ اب چور دروازوں سے بھرتیاں نہیں ہونگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک مثالی ٹیم کولیکر گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کامزیدکہناتھا کہ خالی آسامیوں کو پرکرنے کے لئے کسی کی بھی دباؤمیں نہیں آئیں گے۔ جواہل ہوگا وہ کامیاب ہوگا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کو ہرصورت عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا اوران کی بہترحکمت عملی کے باعث علاقہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ کسی کوبھی اگر شکایات ہوں تو وہ وزیراعلیٰ آفس میں عوامی شکایات سیل قائم کی گئی ہے وہاں آکر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔ تاکہ ان کے مسائل جلدازجلد حل ہوں۔ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے دورے کے موقع پر ڈپٹی سیکریٹری ایکسائزاینڈٹیکسیشن علی جبارنے ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ خطے میں گاڑیوں کے رجسٹریشن کانظام متعارف کرارہے ہیں ۔کوئی بھی گاڑی اگررجسٹرڈنہیں ہے تو انہیں آئی ٹی سسٹم کے ذریعے باآسانی تلاش کیاجائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بائیومیٹرک نظام کی تنصیب کے بعد ملازمین کی حاضریوں کویقینی بنایاجائے گا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔