صحت

کریم آباد ہنزہ میں فراہمی آب کا ناقص نظام، 70 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم

ہنزہ(رحیم امان)گورنرگلگت بلتستان کا آبائی علاقہ کریم آباد ہنزہ کا بیشتر حصہ پانی کے غیر منصفانہ تقسیم اورفرسودہ پائپ کے باعث پینے کے صاف پانی سے محروم ۔
کریم آبادہنزہ کا 70% آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم علا قہ مکین دور دراز کے علاقوں سے پانی لانے پرمجبور،تفصیلات کے مطابق کریم آباد ہنزہ کے علاقعے براشل ،خروکشل ،غرابرس،شنوکشل اور دیگر علاقوں کے مکینو ں کوان دنوں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق ان علاقوں میں پانی کی فروا نی نہ ہونے کے برابر ہے اور علاقے میں پانی کے تقسیم کا نظام غیر منصفانہ ہونے کے باعث کریم آباد کا بیشتر علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کے بڑے لائنوں میں اضافہ اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنا کر ہی مسلے کو حل کیا جا سکتا ہے اور علاقہ مکینوں نے گورنر گلگت بلتستان سے اس مسلے کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button