سیاست

امن برقرار رکھنے کے لئے ہر طبقہ فکر کو کام کرنے کی ضرورت ہے، امیر جماعت اسلامی کا اشکومن میں خطاب

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ اشکومن ایک پرامن خطہ ہے لیکن چند شرپسند عناصر اس امن کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہیں،ان پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے،علاقے کے مسائل حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش کروں گا،ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی گلگت کے امیر مولانا عبدالسمیع نے اشکومن کے مختصر دورے کے بعد پکورہ میں جماعت کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں امن کوبرقرار رکھنے کے لئے ہر طبقہ فکر کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اشکومن میں جماعت کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ جنرل سیکریٹری گلگت بلتستان نظام الدین ،ایڈووکیٹ زکریااور جماعت کے ضلعی امیرریٹائرڈ صوبیدار جلال الدین بھی موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی اپنے دورے کے دوران گاؤں دائین بھی گئے جہاں جماعت کے سابق امیرجناب حاجی نیک بخت شاہ مرحوم کے گھر گئے اوران کی وفات پر تعزیت کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button