متفرق

آفات کے دوران الخدمت فاونڈیشن کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے، عاصم رضا ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے

گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی حالیہ آفات میں کارکردگی قابل تعریف ہے ، مستقبل میںآفات کے دوران سرگرمیاں کرنے والے تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائیگا تاکہ ریلیف کے کاموں میں بہتری لائی جا سکے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عاصم رضانے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے ریجنل پروگرام منیجر محمد طاہر رانا کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا ، اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے پروگرام منیجر محمد طاہر رانا نے حالیہ آفات کے دوران الخدمت کی کارگردی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔ اس موقع پر جیبی ڈی ایم اے اور الخدمت فاونڈیشن کے مابین معاہدے پر بھی غور کیا گیا ، جس پر آئندہ چند دنوں میں عمل جامہ پہنایا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button