گلگت بلتستان

شاہراہِ قراقرم پر کانوائے سسٹم کا خاتمہ کر دیا گیا، سیکیورٹی کا نیا ںظام ترتیب، دن رات شاہراہ پر موبائل گاڑیاں گشت کرینگی

چلاس(مجیب الرحمان)گلگت بلتستان آنے جانے والی مسافر گاڑیوں کی خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی کے لئے کی جانے والی کانوائی سسٹم ختم کر دی گئی۔ کے پی کے میں مسافر وں کے تحفظ کے لئے پولیس موبائل گشت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ۔اضافی نفری اور پولیس وین شاہراہ قراقرم پر تعینات کر دی گئیں۔ سیکیورٹی کے لئے ضلع کوہستان کو تین سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا اور مزید سات موبائل گاڑیاں فراہم کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق موبائل گاڑیاں دن رات شاہراہ قراقرم پر گشت کرینگی۔اور کسی بھی مسافر گاڑی کو سفر سے روکا نہیں جائے گا۔بلا روک ٹوک کسی بھی وقت گاڑیاں آ جا سکیں گی۔گلگت بلتستان کے مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر گزشتہ دنوں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ گلگت بلتستان آنے جانے والی گاڑیوں کو کانوائی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔جس کے بعد کے پی کے حکومت اور انتظامیہ نے فیصلہ کر لیا کہ شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے۔اور موبائل گشت کو مزید بڑھا دیا جائے گا اس مقصد کے لئے مزید نفری اور اضافی گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹرز نے اس اہم اقدام پر سکھ کا سانس لیا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button