متفرق

چلاس، نجی تعمیراتی کمپنی کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر بھاشہ ڈیم کی زد میں آنیوالی شاہراہ قراقرم کی ری الائمنٹ پر کام کرنے والی نجی کنسٹرکشن کمپنی حکاس کے ملازمین اور ورکرز نے پراجیکٹ پر ہربن تھور سرحدی حدود تنازعہ کی وجہ سے کام بند کروانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ شاہراہ قراقرم تھور کے مقام پر احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر دھرنا دیا۔ملازمین اور ورکرز کا کہنا تھا کہ ری الائمنٹ شاہراہ قراقرم پر تھور ہربن حدود تنازعہ کی وجہ سے عوام نے عرصہ دو ماہ سے کام مکمل بند کروایا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے تین سو سے زائد ملازمین مکمل طور پر بیروزگار ہونے کا اندیشہ ہے اور کمپنی کو بھی مشینری اور مزدوروں کی مد میں کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ری الائمنٹ پراجیکٹ پر کام کے آغاز سے ابتک پندرہ سے زائد مرتبہ کام بند کروادیا گیا ہے جس سے کمپنی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔واپڈا نے تاحال کام کھلوانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔کمپنی کے ملازمین نے خود کئی مرتبہ کام کھلوانے کے لئے عمائدین علاقہ سے رابطے کئے۔مگر پھر بھی فیلڈ میں جانیوالے ورکرز کو واپس کیمپ آنا پڑا ۔ ورکرز کو کام بند کرنے کی دھمکیاں بھی موصول ہورہی ہیں۔واپڈا فوری طور پر کام کھلوانے کے لئے اقدامات اٹھائے اور آزاد اور پر امن فضا ء میں اہم پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔اور اہم منصوبہ اقتصادی راہداری جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button