گلگت بلتستان

یوم یکجہتی کشمیر پر جماعت اسلامی نے گلگت شہر میں ریلی نکالی

گلگت ( فرمان کریم ) کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی بعداز نماز جماعت اسلامی کے چایئنا ٹریڈ روڈ پر واقع دفتر سے برآمد ہو ئی ۔ ریلی میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور جھنڈے اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےنعرے درج تھے۔ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک اسلامی کے رہنماوں کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر جماعت اسلامی جی بی مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ مصبیت کی گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیر کی آزادی میں کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ ۔اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور یورپ کی لونڈی بنی ہو ئی ہے۔ اقوام متحدہ کا رویہ اسلامی ممالک کے لئے الگ ہے اور یہودی ملک کے لئے الگ معیار ہے۔ امریکہ کا ضمیر مر چکا ہے  جس کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کشمیر کے عوام 67سالوں سے پکار رہے ہیں کہ انہیں بھارت سے آزاد کی جائے اور پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں چونکہ پاکستان اور کشمیر ایک جان ہیں کلمہ ایک ہے مگر بھارت نے کشمیریوں پر ظلم ڈھالے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے گلگت بلتستان بھی بنیادی حقوق سے محروم ہے پاکستان کے حکمرانوں کاضمیر بھی مر چکا ہے۔ گلگت بلتستان کے حقوق میں پاکستان کے حکمران رکاوٹ ہیں۔ حکومت کی پالیسی لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیس نہیں چلے گا۔ گلگت بلتستان کے عوام آپس میں اتفاق اور متحد رہیں گے تو اکنامک کوریڈور میں حصہ لینے میں کامیاب ہو جائینگے۔ اور گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذ بھی نہیں ہو گا۔

اُنہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 67سالوں سے ہمیں حقوق مانگ رہے ہیں ہمارے یوتھ حقوق کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں، مگر ہر دور میں حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گااور حقوق دلا کر دم لینے گے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کے حکمران اب تک ہوش میں نہیں ہے،  گلگت بلتستان میں گریٹ گیم ہو رہا ہے گلگت بلتستان کے عوام اپنے صفوں میں اتحادقائم کر کے ان سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور عالمی حالات کے تناظر میں آپس میں اتحاد و اتفاق پید ا کرنے کی ضرورت ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سکرٹیری ساسیات ایم ڈبلیو ایم غلام عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔ کشمیر کی آزادی کی تحریک جاری رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ 67سال سے کشمیر آزادی کے لئے ترس رہا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق کے لئے ترس رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کا تعین کرنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اور آئینی حقوق کے لئے ہر وقت صف اول کا کردار ادا کر ئیگا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما یصوب الدین اور اسلامی تحریک کے رہنما اختر حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان عوام اور کشمیری ایک جان دو قالب ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک گلگت بلتستان کے عوام جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ریلی کے اختتام میں پاکستان کی سلامتی ، کشمیریوں کی آزادی اور امت مسلمہ کی بقا کے لئے دُعا بھی کی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button