صحت

ضلع ہنزہ کی واحد خواتین ہسپتال سے سامان ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا،عمائدین نے احتجاج کی دھمکی دے دی

ہنزہ (رحیم امان )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنزہ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ہنزہ میں واقع واحد خواتین اسپتال کریم آباد ہنزہ میں موجود سامان ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنزہ میں واقع واحد خواتین ہسپتال جہاں گزشتہ کئی سالوں سے ضلع ہنزہ اور نگر سے آنے والی حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران طبی سہولیات مہیا کی جاتیں تھیں اب عملا خالی ہو چکا ہے، کیونکہ اس ہسپتال میں موجود سامان کو  ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس فعل کو فہم سے بالاتر قرار دیتے ہوے مطالبہ کیا ہے کہ طبی سہولیات میں اضافہ کرنے کی بجائے سہولیات چھیننے کی پالیسی کو فورا ختم کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مقامی لوگوں نے رانی عقیقہ غضنفر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوے خواتین ہسپتال کو دوبارہ فعال کیا جائے۔ انہوں نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ ڈی ایچ اور آفس کے سامنے احتجاج کریں گے۔ یاد رہے کہ خواتین کا یہ ہسپتال ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ کے سابق دور میں ان کی کوششوں سے بنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button