سیاست

ناقص میٹریل کا استعمال، شگر کی "پختہ سڑکیں” چند سالوں میں ہی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

شگر(عابد شگری)ٹھیکیداروں کی جانب سے ناقص میٹریل کا استعمال اورمحکمہ تعمیرات کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شگر کی میٹل سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔شگر سے تھیسل اور چھورکاہ روڈ کھنڈرات سے بھی بدتر ہوگئے ہیں ۔ ان پر سفر کرتے ہوئے مریضوں کو قبل الازوقت موت واقع ہوجاتا ہے۔تفصیلات کیمطابق کچھ سال پہلے تعمیر ہونے والے شگر تا تھیسل اور شگر تا چھورکاہ روڈ پر ٹھیکیدار وں کی جانب سے ناقص میٹریل کی استعمال اور محکمہ تعمیرات عامہ کی ذمہ دارون کی جانب سے عدم دلچسپی کی وجہ سے پانچ سال ہونے پہلے ہی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگاہے اور سڑک کی مناسب دیکھ بھا ل نہ ہونے کی وجہ سے سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے ۔جبکہ سڑکوں پر لوگو ں کی جانب سے پائپ اور پانی کیلئے تارکول پر توڑ کر مزید تباہ کردیا ہے۔ ان سڑکوں کی کوئی والی و وارث کہیں نظر نہیں آتا جس کا جی چاہے سڑک کاٹ کر اپنی مرضی سے پائپ نکال رہے ہیں جبکہ جگہ جگہ غیر قانونی سپید بریکر بھی لوگوں کی جانب سے لگائی گئی ہے۔جبکہ لمسہ تا شگر سڑک کے کنارے پائپ کیلئے کھدائی کرنے کے بعد کھنڈرات میں مٹی ڈالے بغیر چھوڑ دیا ہے۔کسی ناخوشگوار حادثے کا خطرہ ہے۔ لوگوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ وہ شگر میں سڑکوں کی صورتحا ل کا نوٹس لیتے ہوئے کوتاہی بھرتنے والے افراد کیخلاف کاروائی کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button