گلگت بلتستان

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل شیخ نئیر عباس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

گلگت ( بیورو رپورٹ)  مجلس وحدت المسلمین کے سکریٹری جنرل علامہ شیخ نیر عباس کو عدالت انسداد دھشت گردی کے جج نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم گزشتہ دس ماہ سے مفرور تھا، اور انہیں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔ آج شیخ نئیر عباس خود عدالت میں پیش ہوے۔

ان پر مذہبی جذبات مجروح کرنے (295-اے)، نقص عامہ (505) اور غداری (124 – اے) کے الزام میں مقدمات درج ہیں۔ جبکہ ان کے علاوہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے دو دفعات کے تحت بھی ان پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ نئیر عباس سمیت ایم ڈبلیو ایم کے سات رہنماوں پر 31 مارچ 2015 کو ایک جلسے کے دوران مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے، نعرے لگانے اور ملک مخالف تقاریرکرنے کے الزام میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔

بعد ازاں سات اپریل کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بعض رہنماوں کو اشتہاری قرار دیتے ہوے مقامی اخبارات میں ان کے خلاف اشتہارات بھی دئیے تھے۔

یاد رہے کہ مقدمات درج ہونے کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

 

Capture
سات اپریل 2015 کو مقامی اخبارات میں جاری ہونے والے اشتہار کا عکس

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button