متفرق

شگر، سب سٹیشن برقیات میں قائم کمپلین ہیلپ ہائین کو فوری مدد کی ضرورت ہے

شگر(عابدشگری)سب سٹیشن برقیات میں کمپلین ہیلپ لائن فون کی بحالی شگر انتظامیہ کیلئے چلینج بن گئی جوکہ گذشتہ تین چار سالوں سے بندہے۔ ہیلپ لائن فون کی بندش سے عوام کو کمپلین کرنے اور حادثات کے موقع پر فوری اطلاع میں دشوار ی پیش آرہی ہے۔لوگوں نے شگر انتظامیہ اور محکمہ برقیات کے اعلی حکام سے فون فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کیمطابق شگر سب سٹیشن برقیات میں واقع کمپلین فون جوکہ محکمہ برقیات کی حکام کی جانب سے بلات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایس سی او نے بند کردی تھی جو کہ چار سال گزر جانے کے باؤجود دوباراہ بحال نہ ہو سکا ۔شگر انتظامیہ کی جانب سے کئی دفعہ محکمہ برقیات کے حکام کو فون بحال کرنے کیلئے ہدایات اور حکم جاری کیا جاچکا ہے لیکن محکمہ برقیات کے حکام اپنے روایتی ہٹ دھرمی پر ڈٹے ہوئے فون بحال کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔محکمہ کے ایک ذمہ دار کے مطابق فون کی بل اتنی زیادہ نہیں جوکہ محکمہ برقیات ادا نہ کردکیں لیکن محکمے کی اعلی حکام فون بحال کرنے میں سنجیدہ نہیں اس وجہ سے اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ فون کی بندش سے لوگوں کو بجلی کے بارے میں کمپلین کرنے اور کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اطلاع دینے میں سخت دشواری اور مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں نے شگر انتظامیہ اور محکمہ برقیات کے اعلی حکام سے فون کی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button