معیشت

ٹھیکیدار تیس جون تک تصدیق شدہ بقایا جات کی تفصیل جمع کروا دیں، وزیر تعمیرات کی ہدایت

گلگت ( سٹاف رپورٹر)وزیرتعمیرات عامہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تمام ٹھکیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 30 جون 2013 تک کے اپنے تمام وہ بقایاجات جو کہ متعلق پی ڈبلیوڈی کے ڈویثرن اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے تصدیق شدہ ہے کو 26 فروری تک پی ڈبلیوڈی ہیڈکواٹر میں جمع کرادیے تاکہ محکمہ فنانس سے اسکی مد میں فنڈز لیکر ادائیگیوں کو یعقینی بنایا جائے گا ۔وزیرتعمیرات ڈاکٹر اقبال کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سکریٹری تعمیرات سید اختررضوی کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسروں نے شرکت کی ۔اس اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ470 کے تحت کام کرنے والے ٹھکیداروں جن کے کروڑوں کے بقایاجات ہیں ۔ انکی ادائیگی کے لئے محکمہ فنانس کے ساتھ بروقت بات چیت کے زریعے فنڈز کے ریلیز کے لئے تفصیلی رپورٹ جمع کی جائے گی ۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹھکیدار جنکے کاموں کی تصدیق پی ڈبلیوڈی کے متعلقہ ڈویثرنوں اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر سے تصدیق شدہ ہے کو فوری جمع کرادیے تاکہ حکومت 30 جون 2013 تک کے تمام بقایاجات کی ادائیگی ممکن ہوسکے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تمام ٹھکیداروں اور پی ڈبلیوڈی کے تمام ڈویثرنوں کو اس فوری کام کے لئے سرکلرجاری کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button