جرائم

سکردو، چور ایک لاکھ سے زائد مالیت کی لکڑی لے اُڑے

سکردو ( بیور و رپورٹ) آرا مشین ایریا سے چور ایک لاکھ سے زائد مالیت کی قیمتی لکڑی لے اڑے، مالک بے بسی کی تصویر۔ تفصیلات کے مطابق سکردو آرا مشین لائن سے رات گئے کچھ چوروں نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیوٹا لوڈ کر کے لے گئے بعد ازاں آرامشین کے مالک ابراہیم ساکن کریس نے سٹی تھانہ سکردو میں اطلاع دی اور ایس پی سکردو سے اس بارے میں چھان بین کرنے کی درخواست کی لیکن تاحال پولیس کسی چور کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ابراہیم نامی شخص نے فون پر بتایا ہے کہ اس کی قیمتی لکڑی چوروں نے چوری کرلی ہے، پولیس کارروائی کر رہی ہے لیکن ابھی تک کسی چور کا سراغ نہیں ملا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button