کیریئر

ینگ ایگریکلچرسٹ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے وفد کی وزیر اعلی سے ملاقات

چلاس(نامہ نگار)ینگ ایگریکلچرسٹ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد میں صدر وسیم احمد، جنرل سیکرٹری لسان اللہ نائب صدر شعیب احمد شامل تھے۔جنہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ا یگریکلچر میں خالی پوسٹوں کو ایف پی ایس سی کے ذریعے بھرتیاں کروانے کا مطالبہ کیا۔جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ جلد ہی ایگریکلچر کی پوسٹوں کو ایف پی ایس سی بھجوایا جائے گا۔اور سابقہ ادوار میں سیاسی بنیادوں پر کی گئی بھرتیوں کی چھان بین کی جائے گی۔ایگریکلچر کے طلباء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔ملاقات کے بعد جنرل سیکرٹری ینگ ایگریکلچرسٹ ایسوسی ایشن لیسان اللہ نے میڈیا کے نمائندے کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایگریکلچر کے طلباء کے مسائل کو اسمبلی میں بھی زیر بحث لانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button