ثقافت

کھواراہل قلم نامی ادبی تنظیم کے تعاون سے چترال میں پروقار محفل مشاعرہ کا انعقاد

چترال (بشیر حسین آزاد)کھواراہل قلم کی تعاون سے چترال میں ایک پروقار محفل مشاعرہ منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی چترال پارلیمانی سیکرٹری سیاحت وثقافت صوبہ خیبرپختونخوا بی بی فوزیہ جبکہ صدرمحفل ممتازماہرتعلیم (ر)پرنسپل مولانگاہ نگاہ تھے نظامت کی فرائض کھواراہل قلم کے جنرل سیکرٹری اقرارء الدین خسروانجام دے رہے تھے ۔کھواراہل قلم چترال کے صدرمسرت بیگ مسرت،نائب صدر انجمن ترقی کھوار ضلع چترال صادق اللہ صادق،فیض الباری بیگان،صالح ولی آزاد،وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک چترال ظاہراللہ،چیئرمین کھواراہل قلم محمدکوثرچغتائی اسٹیج پرموجود تھے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چترال پارلیمانی سیکرٹری سیاحت وثقافت صوبہ خیبرپختونخوا بی بی فوزیہ نے شعراء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شعراؤادباء ملک کاقومی سرمایہ ہے وہ خلوص نیت سے ملک اورزبان کی ترقی کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔ ان کے لئے ابھی تک کوئی خاص پلیٹ فارم مہیانہ ہونے کے باوجود بھی وہ بے شمارخدمات سرانجام دے کرمحب وطنی اور ادب کے ساتھ اپنے محبت کاثبوت دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے پہلی مرتبہ ثقافت کی فروغ کے لئے بھاری رقم مختص کی ہے ۔اورچترال کے پانچ اہل ذوق شعراء کوشامل کرکے اٹھ مہینے تک 30000 روپے ماہانہ وظیفہ مقریرکیااوریہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ادب اورثقافت کے حوالے سے ادب دوستوں شعراؤادباء کے ساتھ بھرپورتعاون کی کوشش کرونگی۔اس محفل مشاعرہ میں 49شعراء نے کلام پیش کئے اور اس محفل مشاعرہ کو چترال سے باہرچترالیوں کیلئے چترال میں پہلی مرتبہ (چترال ایکسپریس ڈات کام) پربراہ رست دکھایاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button