جشن بہاراں ساقی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر، کے ٹو فرینڈز نے میدان مارلیا

جشن بہاراں ساقی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر، کے ٹو فرینڈز نے میدان مارلیا

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(سپورٹس نیوز) کے ٹو فرینڈز کلب نے شاہین کلب کو 9وکٹ سے ہرا کر جشن بہاراں ساقی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔شگر شاہی پولو گراؤنڈ میں جاری چار روزہ جشن بہاران ساقی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئی۔ٹورنامنٹ میں کل 12ٹیموں نے حصہ لیا۔جوکہ چار روز جاری رہا۔ٹورنامنٹ کا فائنل کے ٹو فرینڈ ز کلب اور شاہین کلب کے درمیاں کھیلا گیا۔میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی ایس پی شگر محمد حنیف،تحصیلدار شگر غلام مرتضی،نائب تحصیلدار محمد یوسف،راجہ عدیل انجم،ایس ایچ او غلام علی شامل تھے۔شاہین کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گیارہ اورز میں کل 59رن بنا سکا۔ جسے فرینڈز کلب نے چار اورز میں ایک وکٹ کی نقصان پر پورا کرلیا۔ میچ کے اختتام پر مہمانوں نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔