معیشت

ٹریکٹر مالکان نے کاشتکاروں کی جیبوں پر ہل چلانے کا بندوبست کر لیا، 1200 روپے فی گھنٹہ مقرر

شگر(عابد شگری)ٹریکٹر مالکان نے کاشت کاری سیزن میں عوام لولوٹنے کا پورا بندوبست کرلیا۔ہل چلانے اور تھریشنگ کا 1200 روپے فی گھنٹہ مقرر کرلیا۔تفصیلات کیمطابق کاشت کاری کا سیزن شروع ہوتے ہی ٹریکٹر مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا پوار پورا پروگرام کرلیا۔ہل چلانے کا فی گھنٹہ بارہ سو روپے کرایہ مقرر کرلیا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں میں ڈیزل فی لٹر 110روپے کے دوران بھی 1200روپے مقرر تھا تاہم جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں نصف کی قریب کمی واقع ہوچکی ہے لیکن ٹریکٹر مالکان کا کرایہ نامہ کم کرنے سے انکار ہیں۔جوکہ غریب عوام کیساتھ انتہائی ظلم ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جوں ہی معمولی سا اضافہ ہوجائے تو ٹریکٹر مالکان فوری طور کرایہ بڑھایا جاتا ہے جبکہ کم ہونے پر کم کرنے کے بجائے اسی کو ہی برقرار رکھا جاتا ہے ۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شگر امیر خان سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کرایہ نامہ اور روٹ کا حساب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ہیں ان کی جانب سے ابھی تک کرایہ نامہ ریٹ موصول نہیں ہوا۔ جونہی ان کی جانب سے کرایہ نامہ ریٹ موصول ہونگے ٹرانسپورٹ اور ٹریکٹر مالکان کو بلاکر کرایہ کم کیا جائے گا۔لوگوں نے شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشت کاری سیزن شروع ہونے سے پہلے ٹریکٹر کا کرایہ طے کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button