تعلیم

کامیاب مذاکرات کے بعد طلبہ نے احتجاج غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مسائل حل کرنے کیلئے بنائی گئی پارلیمانی بورڈ اور احتجاجی طلباء کے مابین مذاکرات کامیاب طلباء نے غیر مبینہ مدت کیلئے احتجاج ملتوی کردیا پارلیمانی بورڈ اور طلباء وفد کے مابین طے پاگئے آئندہ یونیورسٹی کے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کئے جائیں گے۔

طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین وصوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی ایک رنگ، ایک نسل یا ایک زبان بولنے والوں کی نہیں ہے بلکہ قراقرم یونیورسٹی خطے کا اثاثہ ہے ماضی میں یونیورسٹی کو فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھایا گیا جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے طلباء آنے والی نسلوں کیلئے کلیدی کردار ادا کریں کسی کا آلہ کار نہ بنیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پورے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے صوبائی حکومت بھی خطے کے پائیدار قیام امن کیلئے کوشش کررہی ہے طلباء اپنے جذبات کو قابو کریں ورنہ شرپسندوں سے نمٹنا حکومت خوب جانتی ہے اسلام میں زبردستی کی کوئی گنجائش نہیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی کے آئی یو کی پرامن مسئلے کے حل کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے طلباء کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دی ہے قراقرم یونیورسٹی میں4ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں ایک ہی یونیورسٹی ہے طلباء بھی یونیورسٹی کو تحقیق کا مرکز بنائے۔

صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون اورنگزیب خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ لڑائی جھگڑوں کے مقدمات کو ختم کرنا صوبائی حکومت کا کام نہیں مقدمات کو ختم کرنا عدالتوں کا کام ہے حالیہ دنوں قراقرم یونیورسٹی جھگڑے میں طلباء پر لگائے گئے ATAکو ختم کرنے کیلئے بہت کوشش کی جب بھی حالات بہتری کی طرف جاتے ہیں تو مختلف بہانوں سے احتجاج کیا جاتا ہے جو صوبائی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے طلباء کسی کے آلہ کار بننے کے بجائے امن کیلئے کردار ادا کریں تاکہ بہتر امن و امان سے گلگت بلتستان تعمیر و ترقی کے راہ پر گامزن کیا جاسکے ممبر قانون ساز اسمبلی رضوان نے طلباء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء سنی سنائی باتوں پر بغیر تحقیق کے احتجاج کیلئے سڑکوں پر آتے ہیں قراقرم یونیورسٹی طلباء مسائل کے حل کیلئے اوزنگریب ایڈووکیٹ کی کوشش قابل ستائش ہے طلباء تعاون کریں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ اور وائس چانسلر بھی یونیورسٹی مسائل کے حل چاہتے ہیں طلباء کا بھی فرض بنتا ہے وہ یونیورسٹی کے مسئلے کوحل کرنے کیلئے پارلیمانی بورڈ کے ساتھ تعاون کریں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی عابد علی بیگ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی ہی خطے کا پائیدار قیام امن سے ہے جب تک خطے میں امن قائم نہیں ہوتا خطہ ترقی نہیں کرسکتا عوام کی خوشحالی کیلئے طلباء کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button