متفرق

پیپلز پارٹی نے پانچ سال عیاشیوں میں گزارے، ایک یونٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی ، وزیر یہی ترقی فرمان علی رانا

گلگت(پ ر)وزیر مقامی حکومتیں و دیہی ترقی ،ایکسائز ٹیکسیشن فرمان علی رانا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے پاور منصوبو ں پہ کام تیز کر دیا گیا ہے۔ ہینزل رنر اپ پاور منصوبے کی فیزبلٹی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد کام کا آغاز ہوگا۔اسکے علاوہ استور ،ہنزہ نگر ،غذر سمیت دیگر علاقوں میں پاور منصوبوں کے قیام کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ان تمام منصوبوں کے تکمیل کے بعد گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران پہ قابو پایا جئائے گا۔اس لیئے حکومت نے علاقے میں پاور منصوبوں پہ کام تیز کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا ۔انکا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے ایک یو نٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی کوشش نہیں کی جسکی وجہ سے گلگت بلتستان بجلی بحران پیدا ہوا ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے پانچ سال عیا شی اور کمیشن کے حصول میں سرف کردیا۔سابقہ حکومتیں اگر پاور منصوبوں کے قیام کے سلسلے میں کام کرتے تو آج صوبے میں بجلی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ عوام جانتے ہیں بجلی بحران کے زمہ دار کون ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورا کرے گی۔وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کے قیادت میں تمام ا ضلاع میں یکساں بنیادوں پہ ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔صو با ئی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کا خدمت کو اولین فریضہ سمجھ کر ادا کر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button